خیبرپختونخوا اوربلوچستان سمیت ملک کے کئی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
قومی زلزلہ پیما مرکزکے مطابق آج مختلف اوقات میں کئی مقامات پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
صبح سویرے گوادر سے 50 کلومیٹرمشرق میں بحیرہ عرب میں زلزلہ آیا جس کی ریکٹر اسکیل پر شدت 4 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کے گہرائی 18 کلو میٹر زیر زمین تھی۔
قومی زلزلہ پیما مرکزکے مطابق افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن میں زلزلہ آیا جس کے جھٹکے سوات ،ملاکنڈاور گردو نواح میں محسوس کے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی، اس کی گہرائی 135 کلو میٹراورمرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا۔