وزارت پارلیمانی امور نے معاملے پر صدر مملکت کو سمری بھیج دی ۔فائل فوٹو
وزارت پارلیمانی امور نے معاملے پر صدر مملکت کو سمری بھیج دی ۔فائل فوٹو

ن لیگ کاقومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ

پاکستان مسلم لیگ نواز نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ ن لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کے دوران ہوا جس کی صدارت سینئر پارٹی رہنما خواجہ آصف کررہے تھے۔

ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے تک اجلاس کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ اراکین کو چیف الیکشن کمشنر و اراکین کی تقرری اور آرمی چیف کی توسیع سے متعلق پارٹی فیصلوں سے آگاہ کیا گیا۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے رانا ثنا اللہ کے علاوہ تمام گرفتار ارکان اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے۔،

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق صدر آصف زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما خورشید شاہ اور سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے گئے۔