حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیلیے 3 نام تجویز کردیے،وزیراعظم نے بابریعقوب،فضل عباس میکن اور عارف خان کے نام تجویزکردیے۔
چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات آج اپنی مدت ملازمت پوری ہونے پر ریٹائرڈ ہو جائیں گے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے الیکشن کمیشن ارکان کا معاملہ بھی التوا کا شکار ہے ،اگرآج چیف الیکشن کمیشن کا تقرر نہ کیاگیا تو الیکشن کمیشن غیر فعال ہو جائے گا۔
وفاقی حکومت نے چیف الیکشن کمشنر کیلیے 3 نام تجویز کردیے،وزیراعظم نے بابریعقوب،فضل عباس میکن اور عارف خان کے نام تجویز کردیے ،وزیراعظم عمران خان نے تینوں ناموں کی منظوری دیدی۔
بابر یعقوب سیکریٹری الیکشن کمیشن ہیں، فضل عباس میکن سابق وفاقی سیکریٹری ہیں اورعارف احمد خان بھی سابق وفاقی سیکریٹری فائز رہ چکے ہیں۔