وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ یہ لوگ چیئرمین سینیٹ تبدیل نہیں کرسکے،وزیراعظم کیسے تبدیل کریں گے؟جن کے گھر سے14ووٹ کم آئے ہوں وہ تبدیلی خاک لائیں گے،مجرم نوازشریف باہر جاسکتا ہے تو ملزم آصف زرداری کو بھی جانا چاہیے۔
شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس کے دوران نے لاہور واہگہ شٹل ٹرین 14 دسمبر سے چلانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ریلوے کی ترقی کےلیے کوشاں ہے، تاریخ میں پہلی بار ریلوے مسافر میں اضافہ ہوا ہے ،پاکستان میں مسافرٹرینیں منافع میں جارہی ہیں،میں نے 4آنے خرچ نہیں کیے اورریلوے کو نفع دیا۔
انہوں نے کہاکہ ایم ایل ون سے ایک لاکھ افراد کو روزگارملے گا،ایم ایل ون کا1872کلومیٹرتک نیا ٹریک ہوگا،ایم ایل ون کے ٹریک میں کوئی پھاٹک نہیں ہوگی،انہوں نے کہاکہ ریلوے خسارے کو تین سال میں ختم کر دیں گے،انہوں نے کہاکہ آج رات سے فریٹ ٹرینوں کا 10 فیصد کرایہ کم کر رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف نواز شریف کےساتھ بطور ٹوکن گئے ہیں،شہبازشریف جب لندن جاتے ہیں کوئی نیا شگوفہ کھلاتے ہیں،شہبازشریف نے جس دن سچ بولا ان کی سیاست ختم ہوجائے گی۔
وزیر ریلوے نے کہاکہ آپ مطالبہ کرتے ہیں الیکشن کمیشن شفاف ہونا چاہیے توپھر کیوں اپنی پسند کا جج لگواتے ہیں، اتفاق رائے سے الیکشن کمشنر لگوایاپھر 2018الیکشن کے نتائج کیوں نہ تسلیم کیے گئے؟ہمیں من پسند نہیں،اچھا جج لگانا چاہیے۔
انہوں نے کہاکہ شہبازشریف لندن میں اجلاس بلا رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ فضل الرحمن دسمبرکی بات کررہے ہیں،سال بھی بتائیں،دسمبر2019فضل الرحمن کے دیکھتے دیکھتے گزرجائےگا۔