پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری کے ترجمان مصطفی نواز کھوکر نے کہا ہے کہ نااہل حکمران30سال کا رونا رو کرایک سال تک قوم کو دھوکادیتے رہے، قرضے، مہنگائی،ٹیکسز کی بھرمارکے بعد حکومت اب املاک بیچنے چلی ہے۔
انہوں نے کہاحکومت نے کہا کہ مہنگائی بیرونی قرضوں سے بچنے کیلیے کی جا رہی ہے۔ اشیاخورو نوش کی قیمتوں اور ٹیکسز میں مسلسل اضافہ کیاگیا۔
ترجمان بلاول بھٹو زرداری نے کہاپٹرول،بجلی، گیس،ادویات کی قیمتیں بڑھا کرلوگوں کی جیبیں خالی کی گئیں۔خان صاحب نے جتنے قرضے پہلے سال میں لیے اتنے کسی حکومت نے5سال میں نہیں لیے۔جس سے حکومت پہلے سال میں 10.4 ارب ڈالرزکے قرضے لینے والی پاکستان کی پہلی حکومت بن گئی۔
انہوں نے کہاقرضہ لینے سے خودکشی کوترجیح کے دعویداروں نے سب کے سامنے جھولی پھیلادی اورمہنگائی13فیصدکی شرح سے9 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،۔حکومت نے عالمی قرضوں اورمہنگائی کے تمام ریکارڈ توڑدیے۔