پولیس نے سیکٹر جی نائن تھری میں پچھلے مہینے قتل ہونے والے ایس ایس جی کمانڈو میجرلاریب حسن ِگل کے قتل میں ملوت ملزمان گرفتارکرلیے ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق میجر لاریب حسن کے قتل میں ملوث گرفتار ملزمان افغان شہری ہیں۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس انسپکٹر جنرل (آئی جی) عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ 22 تاریخ کو میجرلاریب کے قتل کا واقع پیش آیا۔ معاملے کی تفتیش میں 25 افسران لگے رہے۔ ہم نے دونوں قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کے ملزمان نے پولیس کو بیان رکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی کمپنی میں واقع پارک کے قریب ان کی موٹر سائیکل کا ٹائر پنکچر ہوا تو انہوں نے ڈکیتی کا ارادہ کر لیا۔
ملزمان کے مطابق میجرلاریب اورایک خاتون پارک میں واک کر رہے تھے۔ میجرلاریب کے سر پر بندوق رکھ کر پیسے اور موبائل چھیننے کی کوشش کی جس پرانہوں نے مزاحمت کی۔ مزاحمت ہم نے گولی چلا ک میجر کو قتل کر دیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان نے اس قبل جی 10 میں ایک نوجوان سے نقدی اور موبائل چھیننے کا بھی اعتراف کرلیا ہے۔
خیال رہے کہ 21 اکتوبر کی شب سیکٹر جی نائن کے قریب واقع پارک میں نامعلوم افراد نے میجرلاریب کے سر پر گولی مار کر قتل کردیا تھا۔۔ پولیس نے ابتدا میں اسے موبائل چھیننے کا واقعہ قرار دیا تھا۔