مریم نواز کی ضمانت کی منسوخی کیلیے نیب نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے سپریم کورٹ میں اپیل دائرکردی۔
نیب کی جانب سے موقف اختیارکیاگیا کہ لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت کے کیس میں شواہد پرآبزرویشن دیں اورآبزرویشن سے ٹرائل متاثر ہونے کا خدشہ ہے اس لیے عدالت سے استدعاکی جاتی ہے کہ ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیاجائے اور مریم نواز کی ضمانت مسترد کی جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ مریم کی ضمانت خلاف قانون ہے۔یاد رہے لاہور ہائیکورٹ نے اکتیس اکتوبر کوچوہدری شوگرملز کیس میں مریم نواز کو ضمانت پر رہا کیاتھا۔