قومی اسمبلی میں آج ہونے والے اجلاس کے دوران اپوزیشن نے پروڈکشن آرڈر پربولنے کی اجازت نہ ملنے پر احتجاجاً واک آؤٹ کر دیا، اپوزیشن کے ساتھ حکومتی اتحادی اختر مینگل اور ان کے ساتھی بھی ایوان سے اٹھ کر چلے گئے۔
قومی اسمبلی اجلاس کے دوران اپوزیشن نے سوال اٹھایا کہ اسپیکرکے جاری کردہ پروڈکشن آرڈرز پر عمل درآمد کیوں نہیں ہو رہا، خواجہ سعد رفیق کو اجلاس میں لانے میں کون رکاوٹ ہے۔ اپوزیشن اراکین نے رانا ثناءاللہ کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ ہونے پر بھی احتجاج کیا۔
بعد ازاں اپوزیشن اراکین واک آوٹ کرتے ہوئے ایوان سے اٹھ کر چلے گئے، حکومتی اتحادی اختر مینگل نے بھی اس موقع پراپوزیشن کا ساتھ دیا۔ بعد ازاں اپوزیشن نے گرفتاراراکین کو ایوان میں لانے تک اجلاس میں شرکت سے انکارکردیا، کورم پورا نہ ہونے پراجلاس پیر تک ملتوی کردیا گیا۔