پاکستان مسلم لیگ نواز نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔
سابق وزیر داخلہ اور مسلم لیگ نواز کے سینیئر رہنما احسن اقبال نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ آٹھ دسمبراتوارکو ملک بھرمیں احتجاج کیا جائے گا۔
8 دسمبر بروز اتوار پاکستان مسلم لیگ ن ملک بھر میں بجلی کے نرخوں میں اضافہ اور ریکارڈ مہنگائی کے خلاف احتجاج کرے گی- حکومت کی اقتصادی پالیسیوں نے غریب اور متوسط طبقہ کی زندگی اجیرن کر دی ہے- کہاں گیا بجلی اور گیس سستی کرنے کا وعدہ؟
— Ahsan Iqbal (@betterpakistan) December 6, 2019
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اقتصادی پالیسیوں نے غریب اور متوسط طبقے کی زندگی اجیرن کردی، کہاں گیا بجلی اورگیس سستی کرنے کا وعدہ؟
دوسری جانب ن لیگ کا اہم اجلاس آج لندن میں ہوگا جس کے دوران آرمی ایکٹ میں ترمیم، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کی تعیناتی پر مشاورت کا امکان ہے۔