مسلم لیگ ن نے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کیلیے لندن پلان کی تیاریاں شروع کردیں۔
ن لیگی رہنماؤں نے ان ہاؤس تبدیلی کیلیے لندن میں سرجوڑ لیے، ن لیگ حکومتی اتحادیوں اور ناراض ارکان اسمبلی سے رابطے کرے گی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہبازشریف نے لندن میں اجلاس طلب کرلیا، اجلاس میں شرکت کیلیے سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف، سردار ایازصادق، مریم اورنگزیب لندن پہنچ گئے۔بتایا گیا ہے کہ صدر ن لیگ شہبازشریف لیگی رہنماؤں کو ان ہاؤس تبدیلی کیلیے اہم ٹاسک سونپیں گے۔
ن لیگی قیادت ان ہاؤس تبدیلی کیلیے اپوزیشن جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے کے ساتھ ناراض حکومتی اتحادی جماعتوں سے بھی رابطے کرے گی۔ن لیگ کے لندن میں ہونے والے اہم اجلاس میں اس حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کیلئے مشاورت کی جائے گی۔
ن لیگ نے اگر مناسب سمجھا کہ ان کے پاس ان ہاؤس تبدیلی کیلیے نمبرز پورے ہیں تو مسلم لیگ ن پارلیمنٹ میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لے کرآئے گی۔