پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما نیب کے ریڈار پرآگئے،قومی احتساب بیورو(نیب )نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی ولا کو طلب کرلیا،نیب راولپنڈی نے سلیم مانڈوی والا کو9 دسمبرکو پوچھ گچھ کیلیے طلب کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا سے جعلی بینک اکاﺅنٹس سے متعلق کیس میں پوچھ گچھ ہوگی،سابق ایم ڈی اعجاز ہارون سے متعلق کاروباری لین دین سے متعلق بھی نیب سوالات کرے گا،اعجاز ہارون اومنی گروپ کو12 پلاٹس فرضی ناموں پرالاٹ کرنے کے الزام میں گرفتار ہیں۔