دیرینہ دشمنی پر 3افرا دکو قتل کر دیاگیا
مقتولین کی شناخت لیاقت علی ،بشیر حسین اور اشفاق کے نام سے ہوئی۔
متوفی گلشن حدید فیزٹوکا رہائشی اور7 بچوں کا باپ تھا۔فائل فوٹو
فیروزوالا میں دیرینہ دشمنی پر فائرنگ کرکے 3افرا دکو قتل کردیاگیا،مقتولین کی شناخت لیاقت علی ،بشیر حسین اور اشفاق کے نام سے ہوئی ہے،پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ فیروزوالا میں دیرینہ دشمنی پر موٹر سائیکل سواروں نے کارپرفائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق مقتولین تحصیل کچہری فیروزوالہ سے مرید کے جارہے تھے،مقتولین کی شناخت لیاقت علی ،بشیر حسین اور اشفاق کے نام سے ہوئی ہے۔