پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما احسن اقبال نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے اندر تبدیلی آچکی اور پارٹی کے اندر سے مائنس ون ایجنڈا نکل رہا ہے۔انہوں نے کہا پی ٹی آئی اراکین اپوزیشن سے رابطے کررہے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پردیے گئے ایک بیان میں احسن اقبال نے کہا کہ”مائنس ون ایجنڈا اپوزیشن کا نہیں بلکہ PTI کے اندر سے نکل رہا ہے-
PTI کے اراکین اپوزیشن سے رابطے کر رہے ہیں – فرینڈز آف خان کے آگے سینئر وزرابھی بے بس ہیں۔ پارٹی اور حکومت میں بدترین شہنشاہیت کی شکایتیں کر رہے ہیں . PTI ملک کو تو تبدیل نہ کر سکی البتہ اس کے اندر تبدیلی آ چکی ہے۔