حکومت کی جانب سے ایک سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات پرعوام سے 206 ارب روپے ٹیکس وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
وزیربرائے پٹرولیم ڈویژن خسرو بختیار نے حکومت کے پہلے سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 7 بار اضافہ جب کہ11 بار کمی کی گئی۔
پٹرولیم ڈویژن کے اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے ایک سال میں پٹرولیم ٹیکسوں کی مد میں 206 ارب 28 کروڑروپے عوام کی جیبوں سے نکلوا لیے۔
حکومت ڈیزل پرفی لیٹر 45 روپے 75 پیسے ٹیکس وصول کررہی ہے، پٹرول پر35 روپے، مٹی کے تیل پر20 روپے اورلائٹ ڈیزل پر14 روپے 98 پیسے فی لیٹر ٹیکس وصولی ہورہی ہے۔