حکومت نے عوام کی توجہ مہنگائی سے ہٹانے کیلیے ایک اور سوشہ چھوڑدیا۔
صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے ایوانِ صدر کے دروازے عام عوام کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
صدر پاکستان کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے جاری بیان کے مطابق ایوانِ صدرآج دوپہر2:30 بجے تک عوام کے لیے کھلا رہے گا اورایوانِ صدر میں داخلے کے لیے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
ایوان صدر میں داخلے کے خواہش مند افراد کو شناختی کارڈ ساتھ لے کر آنا لازمی ہے، اس کے بغیر ایوانِ صدر میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
اس کے علاوہ ایوانِ صدر میں جانے کے لیے عام عوام کو موبائل فونز اور بیگ ساتھ لے جانے کی اجازت نہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ برس دسمبر میں بھی ایوان صدر کو عام عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔
واضع رہے کہ اس سے قبل گورنر ہائوسز بھی کچھ عرصے کیلیے عوام کیلیے کھولے گئے تھے پھر بعد میں یہ حق وجہ بتائے بغیرعوام سے چھین لیا گیا۔