سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی سینئر رہنما مریم نوازنے ای سی ایل سے نام نکالے جانے کیلیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست کردی۔
درخواست میں مریم نواز نے چھ ہفتوں کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت مانگ لی جبکہ عدالت نے بھی درخواست سماعت کیلیے منظورکرتے ہوئے پیرکو سماعت مقررکردی ہے۔
مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے کہ ان کا نام ای سی ایل سے نکالا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ انہیں ایک بار چھ دنوں کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے اوراس ضمن میں ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا جائے۔
مریم نے اپنی درخواست میں مزید کہا کہ ای سی ایل میں ان کا نام بغیرکسی نوٹس کے ڈالا گیاہے۔انہوں نے کہا والد کی بیماری کے باعث ذہنی دباوکا شکار ہوں،انہیں میری ضرورت ہے۔چھ دنوں کیلیے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے اور پاسپورٹ واپس کیا جائے۔
درخواست میں وفاقی حکومت ، چیئرمین نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیاہے۔مریم نوازشریف کی درخواست کو لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کیلیے منظور کرلیا ہے اور پیرکو جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرنے گا۔
واضح رہے کہ مریم نوازکا پاسپورٹ چوہدری شوگرملز کیس کے دوران عدالت نے تحویل میں لینے کی ہدایت کی تھی۔ان سے قبل ان کے والد میاں نوازشریف نے بھی ای سی ایل سے نام نکالنے کیلیے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا جس پر فیصلہ ان کے حق میں آیا۔