مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہاہے کہ مریم نوازپرآج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا،مریم نوازاپنے والدکی تیماردای کیوں نہ کرنے جائیں؟فارن فنڈنگ کیس میں پوری پی ٹی آئی کانام ای سی ایل میں شامل ہونا چاہیے۔
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سرکاری خرچ پر نیب اور پی آئی ڈی کو صرف نوازشریف، شہباز شریف، مریم نواز، شریف خاندان اور مسلم لیگ (ن) کے خلاف سیاسی انتقام کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ سیلیکٹڈ وزیراعظم اور دو درجن ترجمان کا مسئلہ مہنگائی، معشیت کی بدحالی ، عوام کا کاروبار اور روزگار نہیں۔آپ کے گھبرانے کا وقت آگیا۔
مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ سلیکٹڈوزیراعظم اور2درجن ترجمانوں کامسئلہ مہنگائی نہیں،نااہل حکومت کی پریشانی 22 کروڑعوام نہیں،عمران صاحب کودن رات صرف(ن)لیگ کاخیال ستاتاہے۔
مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ مریم نوازپرآج تک ایک بھی الزام ثابت نہیں ہوا،مریم نوازاپنے والدکی تیماردای کیوں نہ کرنے جائیں؟فارن فنڈنگ کیس میں پوری پی ٹی آئی کانام ای سی ایل میں شامل ہوناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ اور بی آر ٹی کھڈے کیس میں پوری پی ٹی آئی کا نام ای سی ایل میں شامل ہونا چاہیے، پارلیمان اور پی ٹی وی پر حملہ، مالم جبہ کیس میں عمران صاحب کا نام ای سی ایل میں ہونا چاہئے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ مریم نواز پر ابھی تک کوئی ریفرنس دائر نہیں ہوا، مریم نواز نے کبھی کوئی سرکاری عہدہ نہیں رکھا، گرفتار کرنے کے لئے الزام لگایا کہ دادا نے پوتی کو جائیداد میں حصہ کیوں دیا، مریم نواز کو لاہور ہائی کورٹ نے میرٹ پہ ضمانت دی۔
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز تین مہینے نیب کی حراست میں رہیں لیکن نیب کوئی کرپشن ثابت نہیں کر سکا، مریم نواز نے نیب عدالت میں اپنے والد کے ساتھ 130 سے زیادہ پیشیوں پر روزانہ کی بنیاد پرحاضر ہوئیں، مریم نواز پرآج تک ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہو سکی۔
مریم نواز عدالتی فیصلے کے بعد اپنی والدہ کو بسترِ مرگ پہ چھوڑ کر وطن واپس آئیں، حکومتی ترجمان اپنے بیانات سے زیرِ سماعت مقدمے پہ اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہی ہیں۔