وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کیلیے پرعزم ہے، توقع ہے کہ سارک پراسس میں حائل رکاوٹیں دورکردی جائیں گی ۔
وزیراعظم عمران خان نے 35 ویں سارک چارڑرڈے پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ35ویں سارک چارٹر ڈے پر سارک ارکان ممالک کی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،رہنمائوں نے جنوبی ایشیا کی ترقی اور خوشحالی کیلیے مل کر کام کرنے کیلیے سارک چارٹر مرتب کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ سارک چارٹر ڈے غربت ،جہالت اور بیماریوں کے خاتمے کے عزم کی یاد دلاتا ہے،پاکستان خطے میں ترقی کے مواقع پر یقین رکھتا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سارک ممالک باہمی احترام اور خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے ترقی حاصل کر سکتے ہیں ،پاکستان سارک پراسس کو کامیاب بنانے کیلیے پرعزم ہے،توقع ہے کہ سارک پراسس میں حائل رکاوٹیں دورکردی جائیں گی۔