مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے رہائش گاہ پر حملے کرنے کی کوشش کی ،اگر نواز شریف کے گھر کا تقدس پامال کرنے کی کوشش کی گئی تو ہم مزاحمت کریں گے ۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت اس تکلیف دہ صورتحال کو کہاں تک لے کر جائے گی ،ہمیں جنگ کاپیغام دیاجارہاہے ہم اس کیلیے تیار ہیں لیکن پھرسسٹم لپیٹاجائے گا۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مخالفین کے گھروں کا تقدس پامال کرنے کی روایت لائی گئی ہے،ہم ایسے رویے رکھنے والوں کے چہرے نہیں بھولیں گے،گھروں کا تقدس پامال نہ کیاجائے،ایسے رویوں سے تشدد کی لہر شروع ہوگی۔