پی آئی اے نے دوران پرواز سگریٹ نوشی پر جرمانے کرنے کا آغازکردیا۔
تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے فضائی تاریخ میں پہلی بار سگریٹ نوشی پر جرمانہ کا آغاز کرتے ہوئے مسافر رضا احسن کو سگریٹ نوشی پر 10 ہزار روپے جرمانہ کیا۔
مسافر برمنگھم سے اسلام آباد آنے والی پرواز پی کے 292 کے واش روم میں سگریٹ پی رہا تھا، طیارے میں دھواں پھیلنے پرعملے نے مسافر کو سگریٹ پینے سے روکا اوراسے دس ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق مسافر کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر جرمانہ ادا کرنے پر پاسپورٹ واپس کیا گیا۔