سپریم کورٹ نے این آئی سی ایل کرپشن کیس میں سابق چیئرمین ایازنیازی کوبری کردیا،عدالت نے شریک ملزمان ح±ر گردیزی، امین قاسم دادا، امیر حسین اور محمد ظہور بھی بری کردیا اورملزمون کی بریت کیخلاف نیب کی اپیلیں خارج کردیں۔
سپریم کورٹ میں این آئی سی کرپشن کیس میں ملزموں کی بریت کیخلاف نیب کی اپیلوں پرسماعت ہوئی،جسٹس منظوراحمد ملک کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی۔
عدالت نے کہا کہ نیب کے شواہد اتنے نہیں کہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت ہو، سپریم کورٹ نے ملزمان کی بریت کے خلاف نیب اپیلیں خارج کردیں۔
عدالت نے مرکزی ملزم سابق این آئی سی ایل چیئرمین ایاز نیازی کو بری کردیا،عدالت نے شریک ملزمان گردیزی، امین قاسم دادا، امیر حسین اور محمد ظہور بھی بری کردیا۔
واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے این آئی سی ایل کرپشن کا ازخودنوٹس لیا تھا،عدالت نے تحقیقات پہلے ایف آئی اے اور بعد میں نیب کے حوالے کی تھیں،ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو بری کردیا تھا، لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ برقرار رکھا۔