کور کمانڈرز نے عالمی علاقائی اور ملکی سیکیورٹی  صورتحال کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو
کور کمانڈرز نے عالمی علاقائی اور ملکی سیکیورٹی  صورتحال کا جائزہ لیا۔فائل فوٹو

آرمی چیف کے زیر صدارت سات گھنٹے طویل کور کمانڈرز کانفرنس

پاک فوج کے سربراہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرکانفرنس ختم ہوگئی ہے جس میں ملک کی داخلی اورخارجی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس تقریبا سات گھنٹے تک جاری رہی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں مسلح افواج کے پیشہ وارانہ اورآپریشنل امورپرتبادلہ خيال کیا گیا،اس کے علاوہ کانفرنس میں خطے کی سلامتی، مشرقی اور مغربی سرحدوں کی صورتحال بھی زیرغورآئی۔

کورکمانڈرز کانفرنس کے حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان  ڈی جی میجرجنرل آصف غفورکل 3بجےاہم پریس کانفرنس کریں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر ملکی سلامتی،کشمیر اورخارجی صورتحال پر بریفنگ دیں گے۔