کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم سمیت متعدد وزرا نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی ۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ جس میں دیگر امور کے علاوہ مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی اجازت کا معاملہ بھی زیرغورآیا۔
اجلاس کے دوران وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی مخالفت کی، انہوں نے کہا کہ حکومت کسی صورت مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالے۔ وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد وزرا نے بھی فیصل واوڈا کی رائے سے اتفاق کیا۔