وفاقی وزیربرائے سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ عدلیہ کا پالیسی کے معاملات میں مداخلت مسئلہ ہے۔
وفاقی وزیربرائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ہیوی بائیکرزکو موٹروے استعمال کرنے کی اجازت سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹوئیٹ کیا کہ اس طرح کے فیصلے ایک مسئلہ ہیں، کس مہارت کی بنیاد پر معززجج ہائی وی کی پالیسی پر فیصلہ دے سکتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا کہ میری عاجزانہ رائے میں عدلیہ کو پالیسی امور میں مداخلت سے شدید نقصان پہنچا ہے اوراسے ماضی کی غلطیوں کودہرانا نہیں چاہیے۔
واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے آئی جی موٹروے پولیس کو ہیوی بائیکرزکو موٹروے استعمال کرنے کی اجازت دینے کا حکم جاری کیا ہے۔