وزیراعظم عمران خان نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی پر وکلاءکے حملے کا نوٹس لے لیااور رپورٹ طلب کرلی۔
وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں پی آئی سی میں پیش آنے والے واقعے کی چیف سیکریٹری اورآئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وکلانے پی آئی سی پر دھاوا بولا اور ہسپتال کے شیشے توڑ دیے.
کچھ وکلا ہسپتال کے اندر داخل ہوئے اور توڑ پھوڑ کی جس کے باعث ڈاکٹر ہسپتال کو چھوڑ کر وہاں سے چلے گئے اوراب چھ مریضوں کے طبی امداد نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہونے کی کی اطلاعات ہیں ۔
وکلانے پی آئی سی میں سیکیورٹی کیلیے موجود پولیس کی گاڑی کو بھی آگ لگا دی جبکہ ہسپتال کے باہر بھاری تعداد میں فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں ، پولیس نے وکلاکو منتشر کرنے کیلیے آنسو گیس کی شیلنگ بھی کی ۔وکلاکی سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل ہو گئی ہیں جس میں وہ سرعام اسلحہ لے کر گھوم رہے ہیں۔