احتجاج کرنے والے 18وکلا گرفتار

لاہور میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

               
December 11, 2019 · اہم خبریں, قومی
وکلا نے پی آئی سی کے بعد مال روڈ کا رخ کرلیا۔فائل فوٹو

وکلا نے پی آئی سی کے بعد مال روڈ کا رخ کرلیا۔فائل فوٹو

وکلا کے احتجاج کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

وکلا نے پی آئی سی کے بعد مال روڈ کا رخ کرلیا جہاں پر انہوں نے مال روڈ اورجی پی او چوک بند کر دیا۔

Related image

وکلا نے سول سیکریٹریٹ سٹاپ پر میٹرو بس کو روک لیا جس کے باعث امن وامان کے پیش نظر میٹرو بس کا روٹ بند کر دیا گیا جبکہ میٹرو بسیں شاہدرہ اور گجومتہ سٹاپ پر کھڑی کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

ادھر پولیس نے ہسپتال کے باہر احتجاج کرنے والے 18 وکلا کو گرفتارکرلیا جن میں 3 خواتین وکلا بھی شامل ہییں۔