لاہور کی احتساب عدالت نے مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف اور اہل خانہ کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
لاہورکی احتساب عدالت نے نیب کی شہبازشریف اور ان کے اہل خانہ کی جائیدادیں منجمد کرنے کی درخواست منظورکرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔
شہبازشریف ، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے تمام اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔عدالتی حکم میں منجمد کی جانے والی جائیدادوں میں شہبازشریف کی ماڈل ٹاﺅن کی دونوں رہائشگاہوں سمیت دیگرعلاقوں میں جائیدادیں بھی شامل ہیں ۔
گزشتہ روزاحتساب عدالت لاہور میں شہباز شریف خاندان کے اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی تھی،نیب کی جانب سے جائیداد منجمد کرنے سے متعلق ریکارڈعدالت میں جمع کرایا گیاتھا،عدالت نے شہباز،حمزہ ،سلمان سمیت دیگرافرادکی جائیداد منجمد کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیاتھا۔