اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ تحلیل ہوگیا تھا۔فائل فوٹو
اس سے قبل لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ تحلیل ہوگیا تھا۔فائل فوٹو

وکلا کی سول سیکریٹریٹ کا دروازہ توڑکراندر داخل ہونے کی کوشش

پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی، ڈاکٹرزسے جھگڑے اور پولیس سے تصادم کے بعد وکلا کی بڑی تعداد جی پی او چوک جمع ہوگئی اور وہاں سے سول سیکریٹریٹ کی جانب مارچ کیا۔

احتجاجی مارچ کے دوران سڑکیں بند ہوگئیں جس سے لوگوں کو آنے جانے میں کافی مشکلات ہوئیں۔دنیا نیوز کے مطابق وکلا نے سول سیکریٹریٹ کا دروازہ توڑکراندر داخل ہونے کی کوشش بھی کی ہے۔

مال روڈ پر وکلا کا احتجاج جاری ہے دونوں جانب سے سڑکیں بند ہیں اس دوران کئی موٹر سائیکل سواروں پر تشدد بھی کیا گیا ہے،وکلا اپنے ساتھیوں کیی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی سی وکلا اور ڈاکٹرز کے تنازع پر میدان جنگ بن گیا۔وکلا ایمرجنسی اورآپریشن تھیٹرزمیں بھی گھس گئے جس کی وجہ سے مریضوں اوران کے لواحقین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔علاج معالجہ رکنے کی وجہ سے چارافراد جاں بحق بھی ہوئے ہیں۔