سوئس بینکوں میں بیشتر ممالک کے 31 لاکھ غیر ملکیوں کے اکائونٹس ہیں۔فائل فوٹو
سوئس بینکوں میں بیشتر ممالک کے 31 لاکھ غیر ملکیوں کے اکائونٹس ہیں۔فائل فوٹو

سوئس حکومت پاکستان کو چھپائی گئی دولت کی معلومات فراہم کرےگی

بیرون ملک چھپائی گئی دولت واپس لانے کے معاملے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، سوئس حکومت نے پاکستان سے بینکوں میں رقوم کی معلومات فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔

سوئس حکومت مجموعی طورپر18 ممالک کو یہ معلومات فراہم کرے گی، معلومات فراہم کرنے کی منظوری سوئس پارلیمنٹ نے دی ہے، رقوم کی معلومات غیر ملکی باشندوں کے متعلقہ ملکوں کو فراہم کی جائیں گی۔

سوئس حکومت نے پاکستان، البانیہ، اذربائیجان، برونائی، مالدیپ اومان اوردیگر ممالک معلومات حاصل کرنے کی فہرست میں شامل کیا ہے جبکہ سوئس حکومت کے مطابق سوئس بینکوں میں بیشتر ممالک کے 31 لاکھ غیر ملکیوں کے اکائونٹس ہیں۔