سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے بھی خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مستردکی تھی۔فائل فوٹو
سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے بھی خورشید شاہ کی درخواست ضمانت مستردکی تھی۔فائل فوٹو

خورشید شاہ کا ریفرنس اب تک پیش کیوں نہیں ہوا؟

احتساب عدالت نے اثاثہ جات کیس میں گرفتار خورشید شاہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 5 روز کی توسیع کردی،عدالت نے خورشیدشاہ کو17 دسمبرکودوبارہ پیش کرنے کاحکم دیدیا۔

احتساب عدالت سکھر میں خورشیدشاہ کے خلاف اثاثہ جات کیس کی سماعت ہوئی،نیب کی ٹیم نے پیپلزپارٹی کے رہنما کوعدالت میں پیش کردیا،وکیل خورشیدشاہ نے کہا کہ خورشید شاہ کو87 روزہوگئے،نیب تاحال شواہدپیش نہیں کرسکا،پراسیکیوٹر نیب نے کہا کہ کیس سے متعلق جے آئی ٹی تشکیل دی جارہی ہے۔

جج نے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ خورشید شاہ کا ریفرنس اب تک پیش کیوں نہیں ہوا؟17 دسمبرتک ریفرنس پیش کریں ورنہ فیصلہ کردیں گے،جج احتساب عدالت نے خورشیدشاہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ شاہ صاحب آپ کا علاج کیساچل رہا ہے؟پیپلزپارٹی کے رہنما نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرا علاج ٹھیک چل رہا ہے۔