وزیراعظم نے قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلیے تجویز کردہ انتظامی اقدامات کی منظوری دیدی
وزیراعظم نے قیمتوں کو قابو میں رکھنے کیلیے تجویز کردہ انتظامی اقدامات کی منظوری دیدی

کل کا واقعہ شرمناک ہے،بڑے نقصان بچ گئے۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی حکمت عملی سے پی آئی سی واقعہ میں زیادہ نقصان سے بچ گئے۔

وزیراعظم عمران خان نے وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کو فون کیا اورکل کے پی آئی سی واقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔

وزیراعظم نے فیاض چوہان کی جانب سے معاملہ سلجھانے کے لیے موقع پر پہنچنے کی تعریف کی اور خیریت دریافت کرتے ہوئے پوچھا کہ آپ کو وکلا تشدد کے باعث کوئی چوٹ تو نہیں آئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کسی کو اسپتالوں میں بلوے کی اجازت نہیں دی جاسکتی اور معاشرے کے ہرشعبے کا ہم نےتحفظ کرنا ہے، کل کا واقعہ شرمناک ہے اور حکومت پنجاب کی حکمت عملی سے زیادہ نقصان سے بچ گئے، پنجاب حکومت ٹھوس اقدامات کرکے آئندہ سے ایسے واقعات کی روک تھام یقینی بنائے۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارآج وزیراعظم سے ملاقات کریں گے اور انہیں واقعے کی رپورٹ پیش کریں گے۔ وزیرقانون پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب بھی وزیراعلی کے ہمراہ ہونگے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں وکلا نے ڈاکٹرز کے ساتھ تنازع پر پی آئی سی پر دھاوا بولا اور توڑ پھوڑ کی تھی جس کے نتیجے میں طبی امداد نہ ملنے پر6 مریض جاں بحق ہوگئے تھے۔ وکلا نے موقع پر پہنچنے والے فیاض الحسن چوہان کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔