پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی جانب مارچ میں شامل وکلانے لائیو ویڈیوزکے ذریعے ڈاکٹروں کو دھمکیاں دیں۔
اس ویڈیو کا خلاصہ یہ ہے کہ وکلاڈاکٹروں کو للکارتے ہوئے کہہ رہے ہیں وکلاکا سمندراور لشکر دیکھ لو، یہ کوئی ٹک ٹاک نہیں ہے۔ تمہیں گھس کر ماریں گے، بائی پاس ہوں گے اور سٹنٹ ڈالیں گے، تم پتھروں کے بھی آنسو دیکھو گے۔
ویڈیو بنانے والے وکلا کا کہناتھاکہ یہ ڈاکٹر کی موت ہے، آج تجھے پتہ چلے گا پتھرکیسے روتے ہیں۔ڈاکٹر عرفان صاحب ”تو تو گیو“ڈاکٹر تیری شامت آئی‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ڈاکٹر یہ سمند ر دیکھو، گھس کے ماریں گے،میجرآپریشن ہوگا، بائی پاس ہوگا اور تجھے سٹنٹ ڈلیں گے۔