سپریم کورٹ میں بلوچستان حکومت کا ملازمت سے متعلق کیس میں دوران سماعت جسٹس عمرعطابندیال نے کہا ہے کہ کل جو لاہور میں ہوا اس پر ہمیں بہت افسوس ہے، اداروں کو مضبوط کرناہے لیکن کل کے واقعے میں پوری کمیونٹی کوضرب لگی۔
سپریم کورٹ میں بلوچستان حکومت کا ملازمت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،درخواست گزار نے کہاکہ 7فروری 2018سے آج تک بیرسٹرعلی ظفرنے 15مرتبہ کیس میں التوا لیا، علی ظفرعدالت نہیں آئے بلکہ التوا کی درخواست بھجوائی ہے۔
جسٹس عمرعطابندیال نے کہا کہ اس کیس کو صرف کل تک ملتوی کریں گے،کل بھی بیرسٹرعلی ظفرعدالت میں نہیں آئے تو ایک لاکھ جرمانہ اداکرنا ہوگا۔
دوران سماعت وکلا کے پی آئی سی پر حملے کے تذکرے پر جسٹس عمرعطابندیال نے کہاکہ کل جو لاہور میں ہوا اس پر ہمیں بہت افسوس ہے، اداروں کو مضبوط کرناہے لیکن کل کے واقعے میں پوری کمیونٹی کوضرب لگی۔