ہمسایہ ملک چین اور بھارت کی مثال سامنے، چین نے 30سال میں لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا، عمران خان، کامیاب پاکستان پروگرام کے اجلاس سے خطاب
ہمسایہ ملک چین اور بھارت کی مثال سامنے، چین نے 30سال میں لاکھوں لوگوں کو غربت سے نکالا، عمران خان، کامیاب پاکستان پروگرام کے اجلاس سے خطاب

مودی کی دھمکیاں ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتی ہیں۔وزیر اعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مودی حکومت میں بھارت منظم طریقے سے ہندوبالادستی کے ایجنڈے کی طرف بڑھ رہاہے۔ ہندو بالادستی ایجنڈےکا نیا قدم شہریت کا متنازع بل ہے۔

دنیا کو اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ جرمن نسل پرستی پردنیاکی خاموشی دوسری جنگ عظیم کی وجہ بنی جبکہ مودی کی پاکستان کو مسلسل دھمکیاں ایٹمی جنگ کا باعث بن سکتی ہیں جس سے بڑے پیمانے پرخون خرابے کا خدشہ ہے جس کے اثرات پوری دنیا پرمحسوس کیے۔

اپنے سلسلہ وارٹویٹس میں انہوں نے مزید کہا کہ بھارت میں جتھوں کی شکل میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنایاجاتا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر انہوں نے کہا کہ ہندوبالادستی ایجنڈاکشمیرکے غیرقانونی قبضے اورمحاصرے سے شروع کیاگیااس کے بعدآسام کے 20 لاکھ مسلمانوں کوشہریت سے محروم کرکے کیمپوں میں دھکیلا گیااوراب شہریت سے متعلق متنازع قانون سازی کی جارہی ہے۔

عمران خان نے کہا کہ دنیا بھارت کے جارحانہ عزائم اور خون خرابے والی جنگ کی دھمکیوں کو روکنے کیلیے کردار اداکرے، اس سے پہلے کے بہت دیر ہوجائے۔