سابق صدر آصف علی زرداری کو کوٹ لکھ پت جیل سے رہا کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی ضمانت پر رہائی کا حکم دیاتھا۔آصف زرداری کو طبی بنیادوں پر رہائی دی گئی ہے۔انہیں پمزہسپتال سے رہا کیاگیاہے۔عدالت نے منی لانڈرنگ اورجعلی اکائونٹس کیس میں الگ الگ ضما نت جاری کرتے ہوئے رہائی کاحکم دیا تھا۔
سابق صدر کو ایک ایک کروڑ روپے کے الگ الگ مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا تھا جس کے بعد روبکار جاری کی گئی اوراب انہیں رہا کردیا گیاہے۔
ضمانت پر رہائی کے بعد آصف زرداری کو کراچی منتقل کرنے کی تیاریاں بھی حتمی مرحلہ میں داخل ہوگئی ہیں، سابق صدر کو خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی منتقل کیا جائے گا۔
ایئرپورٹ سے ہی انہیں نجی اسپتال لے جائے گا۔ جہاں ان کے ذاتی معالجین طبی معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کریں گے۔
واضح رہے کہ آصف زرداری منی لانڈرنگ اور پارک لین ریفرنسز میں 6 ماہ اور 2 دن زیرحراست رہے۔ پمز میں زیر علاج ہیں جس کو سب جیل قرار دیا گیا تھا۔