رکشوں، ٹیکسیوں اور مسافرگاڑیوں پر بھی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔فائل فوٹو
رکشوں، ٹیکسیوں اور مسافرگاڑیوں پر بھی بینرز آویزاں کیے گئے ہیں۔فائل فوٹو

ایم کیو ایم نے صوبوں کی تعداد آٹھ کرنے کا مطالبہ کر دیا

متحدہ قومی مومنٹ نے پاکستان کے صوبوں کی تعداد چار سے بڑھا کر8 کرنے کامطالبہ کر دیاہے اور بل قومی اسمبلی کے سیکریٹریٹ میں جمع کروا دیاگیاہے ۔

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس جاری ہے جس دوران ایم کیوایم نے پاکستان کے آٹھ صوبے بنانے کامطالبہ کردیاہے،ایم کیوایم کی رہنما رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ نے بل قومی اسمبلی سیکریٹریٹ میں جمع کروا دیاہے ، بل کے مطابق ایم کیوایم نے پنجاب کے تین ، سندھ اور کے پی کے کے دو ، دو صوبے بنانے کا مطالبہ کیاہے۔

نجی ٹی وی  کے مطابق ایم کیوایم کی جانب سے جمع کرائے گئے بل کے متن میں کہا گیاہے کہ سینٹ کی نشستیں 104 سے بڑھا کر 188 کر دی جائیں،اسی طرح جو آٹھ صوبے ہوں گے،ان کی 22 نشستیں ہو گی جبکہ فاٹاکی آٹھ اور اسلام آباد کی چار نشستیں ہوں گی  تاہم ہمارے ذرائع کے مطابق فاٹا کی نشستیں آئندہ انتخابات میں ختم ہو جائیں گی۔