لاہور ہائیکورٹ کے فاضل جج جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی نے وکلا سے کہا کہ ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔
لاہور ہائیکورٹ میں وکلا جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے نمائندے جسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی کی عدالت میں گئے اور ان سےعدالتی امور بند کرنے کی استدعا کی۔ اس پرجسٹس سید مظاہرعلی اکبرنقوی نے ان سے کہا کہ عدالت اپنا کام کرے گی یہ میری ذمے داری میں شامل ہے۔
عدالت نے احتجاجی وکلا کو مشورہ دیا کہ سینئراورنوجوان وکلائ گلدستے لے کرپی آئی سی جائیں، وکلا ڈاکٹروں سے گلے مل کر معاملہ ختم کریں۔
جسٹس مظاہرعلی اکبرنقوی نے کہا کہ کوئی وکیل کیسز کی پیروی کے لیے عدالت میں پیش نہیں ہونا چاہتا تو اس کی اپنی مرضی ہے، لیکن مقدمات عدم پیروی پرخارج نہیں کیے جائیں گے۔