وزیراعظم عمراں خان کا بھانجا ڈان بن گیا،پولیس گرفتار کرنے گئی تو اوجھل ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ نے پی آئی سی حملے کے معاملے میں وزیراعظم عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو گرفتارکرنے کیلیے ان کے گھرپرچھاپہ مارا تاہم وہ وہاں موجود نہ ہونے کے باعث گرفتار نہیں ہو سکے۔
ایک روز قبل وکلانے پی آئی سی پر حملہ کیا جس دوران بڑے پیمانے پر توڑ پھوڑکی گئی جبکہ ہسپتال کے باہر ہوائی فائرنگ اور پولیس کی گاڑی کو بھی جلایا گیا ، ڈاکٹر ہنگامہ آرائی کے باعث ہسپتال چھوڑ کر چلے گئے جس کے نتیجے میں طبی سہولیات نہ ملنے پر چھ مریض جان کی بازی ہارگئے ۔
پولیس نے وکلاکی جانب ے پی آئی سی پر حملے کرنے کے واقعہ کے خلاف دو مقدمات درج کیے ہیں جن میں سے ایک ہسپتال کے اندر ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ پر درج کیا گیا ہے جبکہ دوسرا مقدمہ ہسپتال کے باہر ہوائی فائرنگ اور پولیس کی گاڑی کو آگ لگانے پر درج کیا گیاہے ۔
وزیراعظم عمران خان کے بھانجے کو ہسپتال کے باہر گاڑی جلائے جانے والی ویڈیو میں دیکھا گیا جوکہ سوشل میڈیا پر بھی وائر ل ہوئی ۔
انویسٹی گیشن ونگ نے اسی معاملے میں گرفتاری کیلئے حسان نیاز ی کے ریس کورس میں واقع گھر پر چھاپہ مارا اور گھر کی تلاشی لی لیکن وہ گھر پر موجود نہیں تھے، پولیس کے ہمراہ لیڈیز کانسٹیبلز بھی تھیں جبکہ سرچ وارنٹ بھی حاصل کیے گئے تھے۔
چھاپے سے کچھ دیر قبل ہی حسان نیازی گھر سے نکل چکے تھے ۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن نے چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ حسان نیازی گھرپرنہ ہونے کے باعث گرفتار نہیں ہو سکے، ان کی گرفتاری کیلیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جارہاہے،حسان نیازی بھی پی آئی سی کے باہرحملے میں ملوث تھے ،پولیس نے مقدمات میں حسان نیازی کو نامزد نہیں کیاتھا۔