پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی ) حملے میں گرفتار وکلا کی رہائی کے لیے سماعت کرنے والا لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بنچ تحلیل ہوگیا جس کے بعد چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کے لیے نیا بینچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے وکلاء کی گرفتاریوں کے خلاف جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں قائم 2 رکنی بنچ درخواست کی سماعت کچھ دیر بعد کرے گا۔
اس سے قبل جسٹس قاسم خان نے بینچ تحلیل ہوجانے کے بعد فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی تھی۔
واضح رہے کہ تحلیل ہونے والے بینچ کے دوسرے رکن کی عدم دستیابی کی وجہ سے سماعت نہیں ہو سکی تھی۔