وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرسعودی عرب پہنچ گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ دورے پر مدینہ منورہ پہنچ ہوگئے۔جہاں ان کی خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقاتیں ہوں گی۔
ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اورخطے میں ہونے والی پیشرفت پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔وزیراعظم عمران خان روضہ رسولﷺ پرحاضری بھی دیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹر نور خان ایئر بیس پہنچے، جہاں سے وہ خصوصی طیارے کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہوئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی وزیرِ اعظم کے ہمراہ سعودی عرب گئے ہیں۔
دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ سعودی عرب دونوں ممالک کے درمیان پچھلے دوروں کا تسلسل ہے۔ ترجمان نے مؤقف اختیارکیا ہے کہ دورہ سعودی عرب پاکستان اور سعودی قیادتوں کے مابین رابطوں کے سلسلے کی کڑی بھی ہے۔