وزیر ریلوے شیخ رشید نے لاہور سے واہگہ شٹل ٹرین کا افتتاح کر دیا جبکہ وزیر ریلوے نے شٹل ٹرین گوجرنوالہ اورلاہور کے درمیان بھی چلانے کا اعلان کر دیا۔
لاہور سے واہگہ شٹل ٹرین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ شٹل ٹرین گوجرنوالہ اور لاہور کے درمیان بھی چلانے کا ارادہ ہے، وزیر ریلوے شیخ رشید نے پشاور سے کراچی تک 1870 کلومیٹر کا نیا ٹریک بنانے کا اعلان کر دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون سے کراچی سے لاہور کا سفر7 گھنٹے میں مکمل ہو گا،ایم ایل ون سے متعلق لوگ باتیں کر رہے ہیں، وزیراعظم عمران خان افتتاح کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے پلی بارگین نہ کی تو بلاول کی سیاست بھی مریم کی طرح ختم ہو جائے گی،بلاول پیسوں کے لین دین میں بھی شامل تھا،میں کہوں میرا جج، پی پی کہے ان کا جج ہوتو یہ غلط ہے،یہاں بیماروں اور ہسپتالوں کو بھی معاف نہیں کیا جا رہا،جو کچھ پی آئی سی میں ہوا اس سے پاکستان کا تشخص مجروح ہوا۔
شیخ رشید نے کہا کہ مولانا نے اعتراف کیا میں نے جو کیا اس کا فائدہ نواز اور زرداری نے اٹھایا،آصف زرداری اور فریال تالپورکو ملک سے باہر جاتا نہیں دیکھ رہا،الیکشن کمیشن سے متعلق غیرآئینی باتیں کی جارہی ہیں۔