وزیراعظم عمران خان 19دسمبر کوملائیشیا جائیں گے۔فائل فوٹو
وزیراعظم عمران خان 19دسمبر کوملائیشیا جائیں گے۔فائل فوٹو

وزیر اعظم 16 تا21دسمبر تک 3 ملکوں کا دورہ کریں گے

وزیراعظم عمران خان 16 تا21دسمبر تک 3 ملکوں کا دورہ کریں گے۔

نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ عمران خان16دسمبر کو بحرین جبکہ 17دسمبر کوسوئٹزرلینڈ جائیں گے۔

عمران خان بحرین کی قیادت سمیت مختلف شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور جنیوا میں پناہ گزینوں سے متعلق عالمی کانفرنس میں شریک ہونگے۔

وزیراعظم عمران خان 19دسمبر کوملائیشیا جائیں گے اور21دسمبرکووطن واپس پہنچیں گے۔عمران خان مختلف رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔