لاہور میں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں حملے کے بعد وکلا کی گرفتاریوں اوران پر مقدمات کے خلاف ملک بھر میں تیسرے روز بھی وکلا کی ہڑتال برقرار ہے۔
لاہور ہائیکورٹ اور سیشن عدالتوں میں تیسرے روز بھی کام بند ہے جب کہ سندھ ہائیکورٹ بار، کراچی باراورملیر بارکونسل کے وکلا نے بھی عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کر رکھا ہے.
خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں بھی وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے اور وکلا کی جانب سے گرفتار ساتھیوں کی رہائی اوران کے خلاف مقدمات ختم کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ملک بھر میں وکلا کی جانب سے عدالتی کارروائیوں کے بائیکاٹ کے باعث مقدمات کی سماعت نہ ہونے سے سائلین رل گئے۔