پرویز مشرف نے سنگین غداری مقدمہ کا ٹرائل روکنے کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ جسٹس مظاہرعلی اکبر نقوی 16 دسمبر کو پرویز مشرف کی درخواست پرسماعت کریں گے۔
لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت اوردیگرکو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کیس کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل غیرآئینی ہے،عدالت خصوصی عدالت کی کارروائی کا ریکارڈ طلب کرنے کا حکم دے اور خصوصی عدالت کی کارروائی اور تشکیل کو غیر آئینی قرار دیکر ٹرائل کو روکنے کا حکم دیا جائے۔