سعودی پروٹوکول کے حکام اورپاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلیے موجود تھے۔فائل فوٹو
سعودی پروٹوکول کے حکام اورپاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلیے موجود تھے۔فائل فوٹو

وزیر اعظم نے مدینہ میں نوافل ادا کیے

وزیراعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے ایک روزہ سرکاری دورہ کے پہلے مرحلے میں مدینہ منورہ پہنچ گئے۔

رائل ٹرمینل پر مدینہ کے ڈپٹی گورنر وحیب السہلی اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید نےاستقبال کیا. سعودی پروٹوکول کے حکام اورپاکستان قونصلیٹ کے افسران بھی استقبال کیلیے موجود تھے. سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی وفد میں شامل ہیں۔

وزیر اعظم نے بعد ازاں مسجد نبویﷺ میں حاضری دی اور ریاض الجنہ میں نوافل ادا کیے،درود سلام پیش کیا۔ وہ یہاں سے سعودی عرب کے دارالخلافہ ریاض کے کے لیے روانہ ہونگے۔