تمام الزامات کو سمجھ چکا ہوں، انہیں مسترد کر کے اپنا مکمل دفاع کروں گا
تمام الزامات کو سمجھ چکا ہوں، انہیں مسترد کر کے اپنا مکمل دفاع کروں گا

آصف زرداری گھرپرعلاج کرانے کے خواہاں

طبی بنیادوں پر ضمانت لینے کے بعد آصف زرداری کے ہسپتال میں علاج کافیصلہ نہ ہوسکا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق آصف زرداری اسپتال منتقلی کے بجائے گھرپرعلاج کرانے کے خواہاں ہیں۔آصف زرداری نے بلاول ہائوس میں ذاتی معا لجین سے بھی ملاقات کی ہے،جبکہ ان کے علاج کیلیے کلفٹن کے نجی ہسپتال میں کمرہ تیارکیاگیاہے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کو چھ ماہ تک نیب کی حراست میں رہنے کے بعداسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے طبی بنیادوں پر ضمانت پر رہائی ملی ہے۔

وہ خصوصی طیارے پرکل کراچی پہنچ گئے تھے ۔ کراچی ایئرپورٹ پر ان کے استقبال کیلیے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری اور دیگر رہنما کے علاوہ کارکن بھی موجود تھے جہاں کارکنوں نے جشن منایا اور ‘ویلکم ویلکم’ کے نعرے لگائے۔

آصف زرداری کے علاج کے لیے کراچی میں 6 رکنی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا ہے جس کے سربراہی قومی ادارہ برائے امراض قلب کے سربراہ ڈاکٹر نوید قمر کریں گے۔