دنیا پر سیاہ فام حسیناؤں کا راج،مس یونیورس کے بعد مس ورلڈ2019 کا اعزاز بھی سانولی سلونی حسینہ لے اُڑی۔
عالمی مقابلہ حسن2019 لندن میں منعقد ہوا، مقابلے میں مختلف ممالک کی حسیناؤں نے شرکت کی۔
حسیناؤں نے اپنی دلفریب اداؤں سے شرکا کو محضوظ کیا، مگر مس ورلڈ2019 کا تاج جمیکا کی سانولی سلونی رنگت کی ٹونی این سنگھ کے سر سجا،عالمی مقابلہ حسن میں انڈیا کی حسینہ تیسرے اور فرانس کی حسینہ رنر اپ رہیں۔
Toni-Ann Singh from Jamaica is the 69th #Missworld pic.twitter.com/tgyTFFiuKU
— Miss World (@MissWorldLtd) December 14, 2019
مس ورلڈ کا تاج پہننے والی ٹونی نے ٹوئٹر پر اپنی خوشی دنیا بھر کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے کہا خود پر یقین رکھیں کہ آپ اپنے خوابوں کو حاصل کرنے کے قابل ہیں۔ انہوں نے تمام خواتین سے مخاطب ہوکر کہا یہ تاج میرا نہیں بلکہ آپ کا ہے۔
23 سالہ ٹونی آن سنگھ نے فلوریڈااسٹیٹ یونیورسٹی سے سائیکلوجی اور وومن اسٹڈی میں گریجویشن کیا ہے۔ ٹونی نے برطانوی صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا مجھے لگتا ہے میں کسی خاص چیز کی نمائندگی کرتی ہوں.
ان کا کہناتھا کہ عورت کی ایک ایسی نسل کی جو دنیا کو تبدیل کرنے کے لیے آگے بڑھ رہی ہے۔ ٹونی نے اس موقع پر اپنی ماں کو اپنی آئیڈیل قراردیا۔