حکومت نے نجی سیکٹرکے لیے ساڑھے پانچ کھرب روپے کا پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام میں نجی سیکٹر کی شمولیت کے لیے ساڑھے پانچ کھرب روپے کا پروگرام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق پروگرام کو پی ایس پی ڈی پلس کا نام دیا گيا ہے۔وزیراعظم ہاؤس کے مطابق مختلف شعبوں میں 53 منصوبوں کی نشاندہی ، منصوبوں میں انفراسٹرکچر، سوشل سیکٹر، انرجی، رئیل اسٹیٹ اورسیاحت کے شعبے نمایاں ہیں۔
ترجمان وزيراعظم ہاؤس کے مطابق منصوبہ متعلقہ وزارتوں کو جائزے کے لیے بھیج دیا گیا، پی ایس ڈی پی پلس کے تحت مختلف منصوبوں پر عمل درآمد پورے ملک میں ہوگا۔