آرمی چیف نے خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا ۔فائل فوٹو
آرمی چیف نے خطے میں ہائبرڈ خطرات سے موثر طور پر نمٹنے پر زور دیا ۔فائل فوٹو

سانحہ پشاورکو کبھی نہیں بھول سکتے۔آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس میں ہونے والے قتل عام کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔انہوں نے کہا کہ شہدا اوران کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی ٹویٹ کے مطابق آرمی چیف نے کہا ہے کہ سانحہ اے پی ایس میں ہونے والے قتل عام کو ہم کبھی نہیں بھول سکتے۔انہوں نے کہا کہ شہدا اوران کے اہلخانہ کو سلام پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ سانحہ اے پی ایس میں ملوث پانچ دہشت گردوں کو فوجی عدالتوں نے پھانسی کی سزا سنائی۔جنرل قمر باجوہ نے کہاہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طویل سفرکیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں دیرپا امن کیلیے ہم متحد ہیں۔

آرمی چیف نے کہا کہ محمد علی اوران کی زوجہ پر فخر ہے جنہوں نے اپنے 3 بچوں کی قربانی دی،آفرین ہیں ایسے والدین جو ملک کیلیے اپنا تن من سب کچھ نچھاور کرنے کو تیار ہیں۔ایسے والدین بھی جو کہتے ہیں وہ اپنے مزید بچوں کی قربانیاں دینے کیلیے بھی تیار ہیں۔

انہوں نے کہاکہ جب تک ایسے والدین ملک میں موجود ہیں پاکستان کو کوئی ہاتھ بھی نہیں لگا سکتا۔ جنرل قمرجاویدباجوہ نے کہا کہ ملک کے باہرسے دھمکیاں دینے والی قوتوں کوپیغام ہے کوئی پاکستان کابال بیکا نہیں کر سکتا،ملک کے باہرسے دھمکیاں دینے والوں کوپیغام ہے کوئی پاکستان کابال بیکا نہیں کر سکتا،ایسی فوج کا چیف ہوں جس کے جوان ملک کی خاطر جان نچھاورکرنے کوتیار رہتے ہیں۔

واضح رہے کہ  پانچ سال پہلے آج ہی کے دن پشاور میں اے پی ایس کو خاک و خون میں نہلا دیا گیا تھا ، سنگدل دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے 132معصوم طلبا اور16ٹیچرز کو بے رحمی سے شہید کردیا تھا جبکہ درجنوں کی تعداد میں طلبازخمی بھی ہوئے۔