ایک کلو آٹا چینی کیلیے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں۔فائل فوٹو
ایک کلو آٹا چینی کیلیے لائن میں کھڑا کرنے والوں کے خلاف اپنا فیصلہ سنائیں۔فائل فوٹو

مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر نیب نے مہلت مانگ لی

لاہور ہائیکورٹ میں مریم نواز کے پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر نیب نے جواب جمع کرانے کیلیے مہلت مانگ لی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہے کہ حکومت کوئی واضح سٹینڈ لے ،نیب واضح موقف دے ہم قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے ،عدالت نے درخواست کی سماعت24دسمبر تک ملتوی کردی۔

لاہورہائیکورٹ میں مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنما مریم نواز کی پاسپورٹ واپسی کی درخواست پرسماعت ہوئی، جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی،مریم نواز کی جانب سے اعظم نذیر تارڑ اور صدر لاہور ہائی کورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کی طرف سے آج جواب جمع نہ کرایا گیا، نیب نے جواب جمع کرانے کےلیے مہلت مانگ لی،عدالت نے استفسار کیا کہ نیب کونوٹس جاری کیاتھا،جواب کیوں جمع نہیں کرایا؟۔

نیب کے وکیل نے کہا کہ آئندہ سماعت پر جواب جمع کرا دیں گے،جسٹس علی باقر نجفی نے کہاکہ بہتر ہے کہ حکومت کوئی واضح سٹینڈ لے،نیب واضح موقف دے ہم قانون کے مطابق فیصلہ کریں گے ،لاہورہائیکورٹ نے درخواست کی سماعت24دسمبر تک ملتوی کردی۔